صومالیہ میں دہشت گردانہ حملے میں 6 افراد ہلاک، 12 زخمی

یہ حملہ سیکیورٹی کے ایک اعلی افسر اور انٹیلی جنس افسر کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا جس میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ ایتھوپیائی سفارت خانے کا ایک عملہ بھی ہلاک ہوا ہے۔

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوائی اڈے کے قریب ایک خودکش حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع صومالیہ کی مقامی میڈیا کے حوالہ سے دی گئی ہے۔
گیروے آن لائن ریڈیو براڈکاسٹر کے مطابق یہ حملہ ایئر پورٹ کے چیک پوائنٹ کے قریب ہوا۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ سیکیورٹی کے ایک اعلی افسر اور انٹیلی جنس افسر کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں ایتھوپیائی سفارت خانے کا ایک عملہ بھی ہلاک ہوا ہے۔