جرنیل سنگھ نے کہا کہ پہلے یہ امید تھی کہ 26-27 کے دن کسانوں کی تحریک کے پیش نظر مودی حکومت مطالبات تسلیم کرے گی۔ مودی حکومت کے ہٹ دھرمی کے رویے کے سبب یہ تحریک طول پکڑ سکتی ہے لہٰذا یہ ریلیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔
چنڈی گڑھ: پنجاب عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کسان، مزدور، تاجر بچاؤ مہم کے تحت دسمبر کے مہینے میں موڑ منڈی میں کی جانے والی ریلیاں ملتوی کر دی ہیں۔
پنجاب امور کے پارٹی انچارج جرنیل سنگھ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ کسان تحریک کی حمایت میں یہ ریلیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔ ملک کا کسان دہلی میں اپنے مطالبات کے سلسلے میں تحریک چلا رہا ہے۔ اسی کا خیال کرتے ہوئے پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ چار، 13 اور 20 دسمبر کی ریلیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔ ان ریلیوں کی اگلی تاریخ بعد میں اعلان کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما، والنٹیئرز بڑی تعداد میں کسانوں کی دہلی میں جاری مظاہرے میں شامل ہیں۔ پہلے یہ امید تھی کہ 26-27 کے دن کسانوں کی تحریک کے پیش نظر مودی حکومت مطالبات تسلیم کرے گی۔ مودی حکومت کے ہٹ دھرمی کے رویے کے سبب یہ تحریک طول پکڑ سکتی ہے لہٰذا یہ ریلیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔
ان کے مطابق کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کی جانب سے اپنے حقوق کے لیے چلائی جانے والی تحریک عام آدمی پارٹی کے رہنما اور والنٹیئرز بغیر پارٹی کے بینر جھنڈے کے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی کیجریوال حکومت کی جانب سے کسانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔