دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

راج کوٹ کے کووڈ اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 5 ہلاک، 28 جھلسے

گجرات کے راج کوٹ کے کووڈ اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسپتال میں کل 33 مریض داخل تھے۔ آئی سی یو میں داخل 11 مریضوں میں سے 5 کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر 6 مریض سمیت 28 افراد جھلس گئے۔

راج کوٹ: گجرات کے شہر راج کوٹ کے مالویہ نگر علاقے میں واقع ایک کووڈ اسپتال میں جمعرات کو نصف شب میں خوفناک آتشزدگی میں پانچ افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔
تھانہ انچارج کے این بھوکان نے بتایا کہ آنند بنگلہ چوک کے قریب واقع تین منزلہ ادے شیوانند کووڈ سنٹر اسپتال کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسپتال میں کل 33 مریض داخل تھے۔ واقعہ میں آئی سی یو میں داخل 11 مریضوں میں سے 5 کی موت ہوگئی، جبکہ آئی سی یو کے دیگر 6 مریضوں سمیت 28 افراد جھلس گئے۔
جھلسے ہوئے افراد کو دوسرے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت اے راٹھود (57)، رام سنگھ بھائی (65)، نتن بھائی، کیشو بھائی اکبری (50) اور رسک لال اگروات (69) کی گئی ہے۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چھ فائر بریگیڈ گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ آگ بجھانے والے عملے نے آج صبح تقریبا چھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/drharshvardhan/status/1332197231051476993?s=20
مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے مرنے والوں کے لیے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہون نے ٹویت کرکے کہا کہ ‘گجرات کے راجکوٹ کے ایک اسپتال میں خوفناک آگ سے متعدد مریضوں کی بے وقت موت بے حد افسوسناک ہے۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ معذور افراد کی روح کو سکون اور غمزدہ کنبہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ اس حادثے میں زخمی مریضوں کی جلد صحت یابی کی ہم تمنا کرتے ہیں۔’
[ہمس لائیو]