آسارام کی ضمانت پر رہائی، عقیدت مندوں کا خوشی کا اظہار

آسارام کی جیل سے رہائی: ایک چنگاری کی طرح...

بہار کی مہا کمبھ میں سخت سردی کا اثر: 3 افراد کی موت، 3000 سے زائد بیمار

مہا کمبھ 2025: ایک روحانی میلے کی مشکلیں مہا کمبھ...

کیجریوال کی خاموشی: ریزرویشن اور ذات پر مبنی مردم شماری پر سوالات اٹھ گئے

کانگریس کی کیجریوال پر تنقید: ریزرویشن کا معاملہ اور...

بہار اسمبلی: بی جے پی کے وجے سنہا 17 ویں اسمبلی کے اسپیکر منتخب

 

بہار اسمبلی میں آج اسپیکر عہدہ کیلئے کرائے گئے انتخاب میں بی جے پی کے وجے سنہا کو 126 اور مہا گٹھ بندھن کے راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) امیدوار اوودھ بہاری چودھری کو 114 ووٹ حاصل ہوئے۔

پٹنہ: قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وجے سنہا نے آج اپوزیشن جماعتوں کے مہا گٹھ بندھن کے امیدوار اوودھ بہاری چودھری کو شکست دے کر 17 ویں اسمبلی کے اسپیکر منتخب کئے گئے۔

اسمبلی میں آج اسپیکر عہدہ کیلئے کرائے گئے انتخاب میں بی جے پی کے مسٹر وجے سنہا کو 126 اور مہا گٹھ بندھن کے راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) امیدوار مسٹر چودھری کو 114 ووٹ حاصل ہوئے۔

مسٹر سنہا کے حق میں این ڈی اے کی حلیف بی جے پی کے 74، جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے 43، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے 04، ویکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے 04 اور ایک آزاد رکن اسمبلی نے ووٹ کیا۔ مسٹر سنہا کو لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے ایک اور آزاد رکن کی حمایت ملی لیکن ہم کے جیتن رام مانجھی کے پروٹیم اسپیکر ہونے کی وجہ سے وہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکے۔

وہیں مسٹر چودھری کو مہا گٹھ بندھن کی حلیف آر جے ڈی کے 75، کانگریس کے 19، سی پی آئی ایم ایل کے 12، سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کے 2-2، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے پانچ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایک سمیت 116 اراکین کی حمایت ملی۔ لیکن دو اراکین کے ووٹنگ میں حصہ نہیں لینے کی وجہ سے مسٹر چودھری کو 114 ووٹ ملے۔