راجستھان کے ضلع باڑمیر میں کم عمر والی نااہل امیدوار کا آنگن واڑی اسسٹنٹ کے طور پر انتخاب کرنے پر سابق سرپنچ چوکھا رام کو پانچ سال کیلئے الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دے دیا گیا۔
باڑمیر: راجستھان کے ضلع باڑمیر میں اصولوں اور انتخاب کیلئے طے عمل کی خلاف ورزی کرنے اور عمر کی حد میں دو سال کی غیر ضروری راحت دیتے ہوئے کم عمر والی نااہل امیدوار کا آنگن واڑی اسسٹنٹ کے طور پر انتخاب کرنے پر ڈیویژن کمشنر ڈاکٹر سمت شرما نے گرام پنچایت گول اسٹیشن کے سابق سرپنچ چوکھا رام کو پانچ سال کیلئے الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔
وہیں ڈیویژنل اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر گرام سیوک اور سابقہ سکریٹری گوتم چند اور خاتون آبزرور رجنی جین کے خلاف 16 سی سی اے میں کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈیویژنل کمشنر ڈاکٹر سمت شرما نے آج بتایا کہ انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سروسز ڈائریکٹر کی جانب سے حاصل خط میں بتایا گیا کہ گول اسٹیشن کے سابق سرپنچ چوکھا رام، گرام سیوک اور سابقہ سکریٹری نے دو اکتوبر 2015 کو منعقد گرام سبھا میں ڈیویژنل ہدایات، اصولوں اور انتخاب کے لئے طے عمل کی خلاف ورزی کرکے کم از کم عمر کی حد میں دو سال کی غیر ضروری راحت مہیا کرتے ہوئے کم عمر والی نااہل امیدوار محترمہ بھنوری دیوی کا آنگن باڑی اسسٹنٹ کے طور پر انتخاب کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ابتدائی جانچ کی تفصیلی جانچ باڑمیر اڈیشنل ضلع کلکٹر سے کرائی گئی۔ جانچ میں ملزم کی تصدیق ہونے پر راجستھان پنچایتی راج ایکٹ 1994 کی دفعہ 38 کے التزامات کے تحت گرام پنچایت گول اسٹیشن کے سابق سرپنچ چوکھا رام کو پانچ سال کیلئے الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دیا گیا ہے، جبکہ گرام سیوک اور سابقہ سکریٹری گوتم چند، خاتون آبزرور محترمہ رجنی جین کے خلاف راجستھان سیول سروس ایکٹ 1958 کے اصول 16 کے تحت محکمہ جاتی کارروائی کرنے کے حکم دئے گئے ہیں۔