اسرائیلی صدر نے یو اے ای کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے عہد کا راستہ صاف ہوا ہے۔
تل ابیب: اسرائیل کے صدر ریووین رولین نے متحدہ عرب امارات (یو اےای) کے ساتھ ملک کے تعلقات کو اور زیادہ مستحکم کرنے کیلئے ابوظبی کے پرنس اور یو اے ای کے مسلح فورسوں کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن النہیان کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دی ہے۔
اسرائیلی صدر کی طرف سے دورے کی دعوت موصول ہونے کے بعد یو اے ای نے بھی آپسی تعلقات کو مستحکم کرتے ہوئے اسرائیلی صدر کو ملک کے دورے پر آنے کے لئے دعوت نامہ بھیجا ہے۔
موصول رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی صدر نے منگل کو دوبئی کے پرنس کو دعوت نامہ بھیجا۔ دعوت نامہ میں دوطرفہ تعلقات اور آپسی مفادات کو بڑھانے کے طریقوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری ریلیز میں کہا گیا ہے ’’اسرائیلی صدر نے یو اے ای کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے عہد کا راستہ صاف ہوا ہے۔ صدر رولین نے اسرائیل کے دورے کے لئے عزت مآب شیخ محمد بن زائد کو دعوت دیا ہے۔‘‘