دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

نائجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 18 لوگوں کی موت

نائجیریا میں ایک کشتی کے ڈوبنے سے 18 لوگوں کی موت ہوگئی۔ تباہ حال کشتی مزدوروں کو ان کے کھیتوں تک لے جارہی تھی۔ ہلاک شدگان میں آٹھ سے 15 سال کی بچیاں بھی شامل ہیں۔

ابوجا: نائجیریا کے شمالی باؤچی صوبے میں اپنی صلاحیت سے زیادہ بھری ہوئی ایک کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم 18 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر نابالغ اور نوجوان شامل ہیں۔

باؤچی صوبے کے پولیس کمان کے ترجمان احمد محمد وکیل نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ مسٹر وکیل نے بتایا کہ اس حادثے کے سلسلے میں مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈیوژنل پولیس افسر راحت اور بچاؤ اہلکاروں کی ٹیم کے ساتھ فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ کشتی حادثے میں ڈوبے لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 18 لوگوں کو مردہ قرار دے دیا جبکہ پانچ کو بچا لیا گیا۔

حادثے کا شکار کشتی مزدوروں کو ان کے کھیتوں تک لے جارہی تھی۔ ہلاک شدگان میں آٹھ سے 15 سال کی بچیاں بھی شامل ہیں۔ اس حادثے میں نور عبداللہ نامی ایک 20 سالہ شخص کی بھی موت ہوئی ہے۔