بہار کی خوشحالی کے لیے نتیش حکومت کا خاتمہ ضروری ہے: تیجسوی یادو

بہار اسمبلی میں اپوزیشن کی آواز: تیجسوی یادو کا...

راجکوٹ میں آتشزدگی کا واقعہ، ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی

راجکوٹ کی بلند عمارت میں خوفناک آگ: کیا ہوا،...

ہندوستان نے پاکستان کے دہشت گردی کے الزامات کو مسترد کر دیا

پاکستان کے الزامات کا جائزہ: ہندوستان کا جواب نئی دہلی...

گوگل کروم کے صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی: حکومت نے جاری کی ہائی رسک وارننگ

معلومات کی چوری کا خدشہ، اہم ہدایت اگر آپ گوگل...

کابینہ کی 16 ویں قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش

کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں آج 16ویں قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش گورنر سے کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کابینہ کے سبھی اراکین کا تعاون کیلئے شکریہ بھی ادا کیا۔

پٹنہ: بہار حکومت نے جمعہ کو 16 ویں قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش گورنر سے کی ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں آج کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں 16ویں قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش گورنر سے کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کابینہ کے سبھی اراکین کا تعاون کیلئے شکریہ بھی ادا کیا۔

غور طلب ہے کہ انتخابی کمیشن نے جمعرات کو ہی 17 ویں اسمبلی کے منتخب اراکین اسمبلی کی فہرست گورنر کو سونپی تھی۔ اس کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگئی ہے۔ اس کے بعد 16 ویں اسمبلی کو تحلیل کرنے سے متعلق سفارش گورنر کو بھیج دی گئی ہے۔

کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ نے گورنر سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔ وہ شام 4.45 بجے گورنر ہاﺅس جاکر گورنر پھاگو چوہان سے ملیں گے اور اپنا استعفیٰ انہیں پیش کریں گے۔

اس سے قبل آج وزیراعلیٰ مسٹر کمار کی سرکاری رہائش گاہ پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے چاروں حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ویکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے لیڈران کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں 15 نومبر کو دو پہر ساڑھے 12 بجے این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اسی اجلاس میں بطور وزیراعلیٰ مسٹر نتیش کمار کے نام پر مہر لگے گی۔