لیبیا میں 120 مہاجرین سے بھرا ایک جہاز پلٹ گیا، جس میں کم از کم 74 مہاجروں کی موت ہوگئی۔ لیبیائی ساحلی محافظ دستے اور ماہی گیروں نے تقریباً 47 لوگوں کو بچایا۔
طرابلس: لیبیا کے خومس ساحل کے نزدیک مہاجرین سے بھرا ایک جہاز پلٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 74 مہاجروں کی موت ہوگئی۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایم نے بتایا کہ جہاز میں تقریباً 120 لوگ سوار تھے۔
لیبیائی ساحلی محافظ دستے اور ماہی گیروں نے تقریباً 47 لوگوں کو اس حادثے سے بچایا۔ اس حادثے میں بچائے گئے ایک چھ ماہ کے بچے کے کچھ گھنٹوں بعد موت ہوگئی۔ یکم اکتوبر سے اب تک بحیرہ روم میں اس طرح کا یہ آٹھواں واقعہ ہے۔