مہاگٹھ بندھن کی حلیف آر جے ڈی، کانگریس، سی پی آئی ایم ایل، سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کے لیڈران کی میٹنگ میں مہاگٹھ بندھن کے سبھی 110 اراکین اسمبلی نے مسٹر یادو کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کے ساتھ ساتھ مہاگٹھ بندھن کا لیڈر بھی منتخب کرلیا۔
پٹنہ: بہار میں راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) زیر قیادت مہاگٹھ بندھن عہدہ کے امیدوار رہے تیجسوی پرساد یادو کو آج مہاگٹھ بندھن کا لیڈر منتخب کرلیا گیا۔
سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کے یہاں 10 سرکلر روڈ واقع سرکاری رہائش پر مہاگٹھ بندھن کی حلیف آر جے ڈی، کانگریس، سی پی آئی ایم ایل، سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کے لیڈران کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں مہاگٹھ بندھن کے سبھی 110 اراکین اسمبلی نے مسٹر یادو کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کے ساتھ ہی مہاگٹھ بندھن کا لیڈر بھی منتخب کرلیا۔
اس سے قبل آر جے ڈی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کے سلسلے میں غور و خوض کیا گیا۔
اس طرح کانگریس کے نومنتخب اراکین اسمبلی پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں بھی میٹنگ ہوئی۔ پارٹی کے سینئر لیڈران نے نومنتخب اراکین اسمبلی کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا۔ اجلاس کے دوران لیڈران کے چہرے پر کم سیٹوں کی وجہ سے حکومت نہیں بنا پانے کا ملال واضح طور پر دکھائی دیا۔