بہار میں اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی مدھیہ پردیش سمیت 11 ریاستوں کی 58 نشستوں پر اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی بھی کی جائے گی۔
پٹنہ: بہار میں 243 اسمبلی نشستوں کے تین مرحلے کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا آغاز آج صبح آٹھ بجے کورونا وائرس روک تھام پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئے۔
الیکشن کمیشن نے سماجی دوری کے رہنما خطوط پر عمل پیرا ہونے کے لئے بہار کے 38 اضلاع میں گنتی مراکز کی تعداد بڑھا کر 55 کردی ہے۔
ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی مدھیہ پردیش سمیت 11 ریاستوں کی 58 نشستوں پر اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی بھی کی جائے گی۔
کاؤنٹنگ سینٹرز میں کورونا وائرس روک تھام پروٹوکول پر عمل
کاؤنٹنگ سینٹر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سوشل ڈسٹنسنگ کی سختی سے پیروی کی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ایک ہال میں سات ٹیبل پر ہی ووٹوں کی گنتی کا انتظام کیا گیا ہے۔ دوسرے قریبی ہال میں سات دیگر ٹیبل پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
اس سے قبل ووٹوں کی گنتی کے لئے ایک ہال میں 14 میزیں لگائی جاتی تھیں، لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے دو ہال میں سات سات میزیں لگائی گئی ہیں۔ مرکزی ہال میں انتخابی افسران اور دوسرے ہال میں معاون انتخابی افسران تعینات کئے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ ہر سینٹر پر مائیکرو آبزرور بھی تعینات ہیں۔
مشرقی چمپارن ، گیا اور بیگوسرائے میں گنتی کے تین مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ مدھوبانی، پورنیہ، سہرسہ، دربھنگہ، گوپال گنج، بھاگل پور، نالندہ، نوادہ اور بانکا میں دو دو سینٹرز بنائے گئے ہیں۔
بہار پہلی ریاست ہے جہاں ہندستان میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد مکمل انتخابات ہوئے۔
ریاست کے تمام 38 اضلاع میں 55 گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں 3،755 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو تین مراحل میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔