حادثہ علی الصبح ناگود تھانہ علاقے میں ایک موڑ پر پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین، تین مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ متاثرہ خاندان کا تعلق ریوا ڈویژن ایریا سے بتایا گیا ہے۔
ستنا: مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے ناگود تھانہ علاقے میں ڈمپر سے جیپ کی ٹکر کے سبب جیپ میں سوار 7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ علی الصبح ناگود تھانہ علاقے میں ایک موڑ پر پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین، تین مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ زخمیوں کو یہاں کے ضلعی اسپتال لایا گیا۔ کچھ کو تشویشناک حالت کے سبب ریوا میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیپ میں سوار افراد پنا ضلع میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ متاثرہ خاندان کا تعلق ریوا ڈویژن ایریا سے بتایا گیا ہے۔