بَہارعرب: عالم عرب اب تبدیلی کی جانب رواں دواں

کچھ عرب ملکوں میں 2010ء میں ’جمہوریت اور آزادی‘...

دہلی میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے کمرے میں آگ پر قابو پا لیا گیا

 دہلی کے جودھ پور ہاؤس میں وزیر اعلی بھجن...

بھارت نے نئی نسل کی آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

ڈی آر ڈی او نے نئی نسل کی ’آکاش...

ہونڈوراس میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، بڑے پیمانے تباہی

مٹی کے تودے گرنے سے 49 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 140 عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ 20 سے زائد پل تباہ ہوگئے ہیں۔

کرکاس: ہونڈوراس میں طوفان ایٹا کے سبب آنے والے سیلاب سے کم از کم 26 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع مقامی اخبار لا ٹریبونا نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔

اتوار کے روز اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 65900 سے زیادہ افراد مواصلاتی سہولت سے دور ہیں جبکہ 27000 سے زیادہ افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ موسلا دھار بارش اور سیلاب سے کم از کم 26 افراد کی موت ہوگئی ہے اور چھ افراد لاپتہ ہیں۔ مٹی کے تودے گرنے سے 49 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 140 عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ 20 سے زائد پل تباہ ہوگئے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گذشتہ ہفتے کے آغاز میں ایٹا طوفان نے ہونڈوراس میں زبردست تباہی مچائی تھی۔ اس کی وجہ سے یہاں قریب 10.70 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔