مسٹر بائیڈن نوادہ صوبہ میں بھی برتری بنائے ہوئے ہیں جس سے ان کے لئے وہائٹ ہاوس تک رسائی آسان ہوسکتی ہے۔ تاہم، رواں ہفتے کے آخر تک صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج متوقع ہیں۔
واشنگٹن: امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات کے لیے گنتی جاری ہے جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن اور نائب صدر کے لیے ہندوستانی نژاد ان کی ساتھی امیدوار کملا ہیرس جیت کی جانب بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اب تک ہوئی گنتی میں مسٹر بائیڈن سخت مقابلے کے بعد مشیگن اور وسکانسن صوبوں میں جیت حاصل کرنے کے بعد 264 الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔امریکہ کا اگلا صدر بننے کے لیے انہیں 270 کے جادوئی اعدادوشمار تک پہنچنے کے لیے اب محض چھ الیکٹورل ووٹ کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار مسٹر بائیڈن نوادہ صوبہ میں بھی برتری بنائے ہوئے ہیں جس سے ان کی وہائٹ ہاوس تک پہنچنے کی راہ آسان ہوسکتی ہے۔ حالانکہ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج اس ہفتہ کے آخر تک آنے کی امید ہے۔
مسٹر بائیڈن منیسوٹا، نیوہیمشائر اور ایریزونا میں آگے چل رہے ہیں جبکہ ریپبلک پارٹی کے امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا، آئیووا، اوہیو، ٹکساس، نارتھ کیرولنا، پنسلوانیا اور جارجیا میں برتری بنائے ہوئے ہیں۔
مسٹر بائیڈن اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ چل رہا ہے اور دونوں ہی لیڈران اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کررہے ہیں لیکن دونوں ہی ابھی 270 کے اعدادوشمار سے دور ہیں۔