ٹرمپ اس سے قبل مشیگن اور پینسلوینیا میں بیلٹ ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لئے عدالت میں اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے آبزروروں کو غیر قانونی طریقے سے انتخابات میں داخل ہونے سے محروم رکھا گیا۔
واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جارجیا میں ووٹوں کی گنتی کو روکنے کے لئے عدالت پہنچ گئے ہیں۔
ایسوسیئٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو مشیگن اور پینسلوینیا میں بیلٹ ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لئے عدالت میں اپیل کی تھی۔ مسٹر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے آبزروروں کو غیر قانونی طریقے سے انتخابات میں داخل ہونے سے محروم رکھا گیا۔
ادھر فاکس نیوز کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار اس وقت آگے چل رہے ہیں۔ انہوں نے صدارتی عہدے کے لئے طے 270 الیکٹورل ووٹوں میں سے 264 ووٹ حاصل کرلئے ہیں، جبکہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 214 ووٹ ملے ہیں۔