34 فیصد رائے دہندگان کے لئے معیشت ایک بڑا مسئلہ ہے۔ 21 فیصد کے لئے نسلی عدم استحکام بنیادی مسئلہ ہے، جبکہ صرف 18 فیصد نے کورونا وائرس کی وبا کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیا۔
واشنگٹن: امریکہ میں اقتصادی مسائل اور نسلی عدم استحکام رائے دہندگان کے لئے سب سے اہم مسائل ہیں، جب کہ رائے دہندگان میں صرف ایک تہائی ووٹرز کووڈ – 19 کو ایک اہم مسئلہ سمجھتے ہیں۔
سی این این نیوز چینل کے ذریعہ کئے گئے سروے میں 34 فیصد رائے دہندگان نے معیشت کو ایک بڑا مسئلہ قراردیا۔ اسی دوران 21 فیصد نے نسلی عدم استحکام کو بنیادی مسئلہ قرار دیا، جبکہ صرف 18 فیصد نے کورونا وائرس کی وبا کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ کووڈ – 19 سے امریکہ بری طرح متاثر ہے اور اس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں اور متاثرین کے معاملہ میں دنیا میں پہلے نمبر ہے۔ اسی طرح 11 فیصد رائے دہندگان نے جرائم، سیکیورٹی اور صحت کی دیکھ بھال کی پالیسی کو ایک اہم مسئلہ قرار دیا۔
یہ اعداد و شمار فون کے ذریعے 115 مقامات پر 7،774 رائے دہندگان کے درمیان کرائے گئے سروے کے ساتھ 4،919 ووٹروں کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں۔