ریاستی حکومت نے مشرقی ریلوے کو خط لکھا تھا کہ کووڈ – 19 کے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کچھ لوکل ٹرینیں چلائی جائیں۔
کلکتہ: لوکل ٹرینیں نہ چلنے کی وجہ سے عوامی ناراضگی میں اضافے کے پیش نظر مغربی بنگال کی حکومت اور مشرقی ریلوے کے افسران کل پیر کے روز اس مسئلے پر میٹنگ کریں گے۔
ایک دن قبل ہی ریاستی حکومت نے مشرقی ریلوے کو خط لکھا تھا کہ کووڈ – 19 کے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کچھ لوکل ٹرینیں چلائی جائیں۔ ریاستی سیکرٹریٹ میں کل ایک میٹنگ ہوگی۔ جس میں مشرقی ریلوے کے جنرل منیجر اور ریلوے کے دیگر عہدیدار شریک ہوں گے۔ چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری ریاستی حکومت کی طرف سے موجود ہوں گے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) ایچ کے ڈی تروید نے اپنے خط میں کہا کہ ریاستی حکومت نے ریلوے حکام کو میٹرو ٹرینوں کو پرامن اور موثر طریقے سے چلانے میں مدد فراہم کی ہے۔