ہفتہ, جون 3, 2023
Homeعالمیایک ظالم ماں نے اپنے کمسن بچہ کا قتل کرکے پکا کر...

ایک ظالم ماں نے اپنے کمسن بچہ کا قتل کرکے پکا کر کھالیا

عینی شاہدین کے مطابق ظالم ماں نے اپنے 5 سالہ بچے کو قتل کر کے اس کی لاش کے نہ صرف ٹکڑے کیے بلکہ اسے پکا کر کھا بھی لیا

قاہرہ: مصر میں اپنا ہی 5 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد اسے پکا کر کھانے والی سفاک ماں سے متعلق اس کے سابق شوہر اور بچے کے والد نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔


مصری میڈیا کے مطابق مقتول بچے کے والد کا اپنے بیٹے کے سفاکانہ قتل کے بعد بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا شادی کے 3 سال بعد پیدا ہوا تھا اور ان کی سابق بیوی ذہنی لحاظ سے بالکل ٹھیک ہے جو اپنے بیٹے کو قتل کرتے وقت مکمل ہوش و حواس میں تھی۔


مقتول بچے کے والد نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے درمیان 4 سال قبل اس بات پر علیحدگی ہوگئی تھی کہ خاتون چاہتی تھی کہ میں اپنا گھر اور خاندان کو چھوڑ کر اس کے ساتھ اس کی والد کی زمین پر رہوں، لیکن میں اس پر راضی نہیں تھا۔


غمزدہ باپ نے بتایا کہ ہمارے درمیان تعلقات اس کی رضامندی سے ختم ہوئے اور میں نے علیحدگی کے بعد اسے واپس لانے کی کوشش کی تاہم اس نے انکار کر دیا جس کے بعد ہمارے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔


بچے کے والد یہ بھی بتایا کہ اس کی سابقہ بیوی کافی عرصے سے اسے اپنے بیٹے سے ملنے نہیں دے رہی تھی اور وہ اس سلسلے میں خاندان سے بات چیت جاری رکھے ہوئے تھے لیکن اس نے مجھے سے بدلہ لینے کے لیے میرے پانچ سالہ بیٹا کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔


دوسری جانب مقتول بچے کے والد کے وکیل ڈاکٹر سمیر محمد صالح کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ’’میں نے سوچ سمجھ کر یہ قدم اٹھایا کیوں کہ میں اس کے والد سے بدلہ لینا چاہتی تھی جو اسے اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا۔‘‘ جب کہ ملزمہ نے اس واقعے پر کسی پچھتاوے کا بھی اظہار نہیں کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذہنی مسائل کے امکان کے تحت ملزمہ کا طبی معائنے کیا جارہا ہے۔


واضح رہے کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ مصر کی شرقیہ گورنری کے فاقوس پولیس سینٹر سے منسلک ابو شلبی گاؤں میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سفاک ماں نے اپنے 5 سالہ بچے کو قتل کر کے اس کی لاش کے نہ صرف ٹکڑے کیے بلکہ اسے پکا کر کھا بھی لیا۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments