بدھ, جون 7, 2023
Homeقومیلدھیانہ کے غیاث پورہ میں گیس لیکج سے ایک ہی خاندان کے...

لدھیانہ کے غیاث پورہ میں گیس لیکج سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت 11 ہلاک

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے گیس لیکج کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لدھیانہ کے غیاث پورہ علاقے میں فیکٹری میں گیس لیکج کا واقعہ انتہائی دردناک ہے، پولیس، انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے

لدھیانہ: پنجاب میں لدھیانہ کے غیاث پورہ علاقے میں اتوار کو ایک فیکٹری میں گیس لیکج کے واقعہ کی وجہ سے 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔  جبکہ دو کی حالت نازک ہے جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد، دو بچے اور چھ خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے چھ کی شناخت سورو (35)، ورشا (35)، آرین (10)، ابھے (13)، کپلیش (40) اور چلو (16) کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی شناخت نتن (40) اور گورو (50) کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ گیس لیک ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 8.45 بجے کے قریب اس وقت سامنے آیا جب علاقے میں گشت کرنے والی پی سی آر ٹیم نے کچھ لوگوں کو سڑک پر بے ہوش پڑے پایا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو اسپتال پہنچانا شروع کیا۔ گیس کی بو اتنی شدید ہے کہ وہاں کھڑا ہونا مشکل ہے۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی گیس کے اثر سے بے ہوش ہو گیا تھا جس کا علاج جاری ہے۔

لدھیانہ میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر جسپال سنگھ غیاث پورہ نے کہا کہ غیاث پورہ علاقے میں 30 فٹ روڈ پر واقع ایک مکان میں دودھ سے متعلق مصنوعات بنانے والے ایک یونٹ سے گیس کا اخراج ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہاں نصب بڑے فریجوں سے گیس کا اخراج ہوا ہو کیونکہ زیادہ تر اموات واقعہ والے گھر میں ہوئیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد 11 یا 12 سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

ایس ڈی ایم لدھیانہ ویسٹ سواتی نے کہا کہ یقینی طور پر یہ گیس لیک ہونے کا معاملہ ہے۔ لوگوں کو نکالنے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر موجود ہے اور بچاؤ کام کرے گی۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے گیس لیکج کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لدھیانہ کے غیاث پورہ علاقے میں فیکٹری میں گیس لیکج کا واقعہ انتہائی دردناک ہے، پولیس، انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سمیر ورما، این ڈی آر ایف اور فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور 300 میٹر تک کے پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ لوگوں کو متاثرہ علاقے میں آنے جانے سے سے روک دیا گیا ہے۔ جو بھی گیس لیکج کے 300 میٹر کے علاقے میں جو بھی شخص جا رہا ہے، اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں اور بے ہوش افراد کو وہاں سے لے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments