13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا جب کہ عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔
نئی دہلی: عید کے چاند سے متعلق تذبذب جاری ہے، سعودی عرب میں عید کا چاند نظر نہیں آیا ہے جب کہ پاکستان میں بھی چاند نہ دیکھے جانے کی اطلاع ہے البتہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آج شام عید الفطر (شوال) کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔
13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا جب کہ عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے سورج گرہن کے دوران ہی نئے چاند کی پیدائش ہوئی ہے، چاند کی عمر کم ہونے کے باعث آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
پیرامیٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔
لاہور میں شوال کا چاند نظر آنے کا وقت ختم، کوئی شہادت موصول نہ ہوئی۔ زونل کمیٹی کے مطابق لاہور میں چاند کے نظر آنے کا وقت 7:10 منٹ تک تھا، لاہور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ۔
پنجاب بھر میں شوال کے چاند سے متعلق کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لاہور میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہے۔
زونل کمیٹی کے مطابق لاہور میں چاند کے نظر آنے کا وقت 7:10 منٹ تک تھا، لاہور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تاہم چاند کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب تک چاند سے متعلق شہادت موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں جاری ہے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔
اب امکان ہے کہ ہندوستان میں اس سال سعودی عرب کے ساتھ ایک ہی دن منایا جائے گا۔ اس سال ہندوستان میں عید ہفتہ یا اتوار کو ہو سکتی ہے تاہم قوی امکان یہ ہے ہندوستان بھر میں رواں سال عیدالفطر کا تہوار سعودی عرب کے ساتھ ہفتے کے روز ہی منائی جائے گی کیونکہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں عید الفطر 22 اپریل 2023 بروز ہفتہ کو منائے جانے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی فلکیات کے مرکز کے مطابق مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں جمعرات کو شوال کے مہینے کا چاند آنکھ یا ٹیلی اسکوپ سے دیکھا جانا تقریباً ناممکن ہے۔ یہاں تک کہ برطانوی حکومت کی رپورٹ بھی بتاتی ہے کہ جمعرات کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور برطانیہ سے چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
ان اطلاعات کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں عید الفطر 22 اپریل 2023 بروز ہفتہ کو منائے جانے کا امکان ہے۔
ہندوستان میں جمعے کو 29 روزہ ہوگا اگر وہاں اس دن چاند نظر آگیا تو عرصہ دراز بعد ہندوستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن عیدالفطر کا تہوار منایا جائے گا۔