پولیس نے پیر کو یہاں بتایا کہ کھرکھودا تھانہ علاقے کے مسلم اکثریتی گاؤں سلیم پور میں اتوار کی رات دو گروپوں کے اقبال اور معراج فریق کے بچوں میں آپسی کہا سنی ہوگئی تھی۔ گاؤں کے لوگوں نے دونوں فریقین کو سمجھا کر معاملہ کسی طرح پر امن کرادیا تھا۔
میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں اتوار کی دیر رات دو گروپوں کے درمیان ہوئے پرتشدد جھڑپ میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی موت ہوگئی۔
دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔ جہاں آج آخری رسوم کی ادائیگی کے وقت مشتعل افراد نے ہنگامہ کرتے ہوئے پتھراؤ کیا لیکن موقع پر موجود پولیس نے حالات پر فورا ہی قابو پالیا۔ احتیاط کے طور پر گاؤں میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔
پولیس نے پیر کو یہاں بتایا کہ کھرکھودا تھانہ علاقے کے مسلم اکثریتی گاؤں سلیم پور میں اتوار کی رات دو گروپوں کے اقبال اور معراج فریق کے بچوں میں آپسی کہا سنی ہوگئی تھی۔ گاؤں کے لوگوں نے دونوں فریقین کو سمجھا کر معاملہ کسی طرح پر امن کرادیا تھا۔
اتوار کو روزہ افطار کے بعد رات میں سب لوگ گاؤں کی مسجد کے باہر نماز کے لئے جمع ہوئے تو دونوں فریقین بھی وہاں پہنچ گئے اور آمنے سامنے آگئے۔ کچھ ہی دیر میں کہا سنی پرتشدد جھڑپ میں تبدیل ہوگئی اور ایک فریق نے فائرنگ شروع کردی۔ اس دوران دوسرے فریق سے دود کاروباری معراج (35) گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہوگئے۔
معراج فریق کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں پہلے فریق کے اقبال کی بیوی افروزہ (45) زخمی ہوگئیں۔ دونوں زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے آج دونوں کے مکانات پر دبش دی لیکن سبھی لوگ فرار ملے ہیں۔