ہفتہ, جون 3, 2023
Homeقومیجنگ بدر میں اصل طاقت ایمان کی تھی: شیخ ابوبکر

جنگ بدر میں اصل طاقت ایمان کی تھی: شیخ ابوبکر

شیخ ابوبکر نے کہا کہ 17/ویں رمضان المبارک کو مذہب اسلام میں حق و باطل کا عظیم معرکہ پیش آیا، جس میں فرشتے زمین پر اترے، اور مسلمانوں کی مدد کی۔ شیخ نے کہا کہ جنگ بدر میں اصل طاقت جذبہ ایثار و استقامت علی الایمان تھی

کالی کٹ: کفر اور اسلام کے درمیان پہلا معرکہ بدر کے مقام پر 2ہجری 17 رمضان المبارک کو ہوا، جس میں اللہ تعالیٰ نے اسلام کو شاندار فتح سے نوازا، اور کفر کی کمر توڑ کر کھ دی۔ اسی لئے آج کے دن کو یوم الفرقان کہا جاتا ہے۔ یہ بات مرکز نالج سٹی جامع الفتوح میں بدرالکبریٰ روحانی کانفرنس اور دعوت افطار پروگرام میں جامعہ ثقافتہ السنیہ کے سربراہ شیخ ابوبکر احمد نے کہی۔


انہوں نے کہا کہ 17/ویں رمضان المبارک کو مذہب اسلام میں حق و باطل کا عظیم معرکہ پیش آیا، جس میں فرشتے زمین پر اترے، اور مسلمانوں کی مدد کی۔ شیخ نے کہا کہ جنگ بدر میں اصل طاقت جذبہ ایثار و استقامت علی الایمان تھی۔ اسلام کے تئیں مجاہدین اسلام کے دلوں میں حلاوت ایمانی تھی۔ جو تعداد میں کم تھے لیکن ایمانی طاقت کی بدولت سب پر بھاری تھے۔ شیخ نے کہا کہ مسلمان اپنی ایمانی طاقت کو مضبوط کریں، غیبی تائید سے نصرت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حق و باطل کا عظیم معرکہ جس میں فرشتے زمین پر اترے اور مسلمانوں کی مدد کی۔

قبل ازیں ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے کہا کہ بدری صحابہ کے اوراد و ذکر مستجاب الدعا ہیں۔ اسلام کا یہ تاریخی واقعہ ہمیں اعلائے کلمۃ الحق کے لئے جان و مال کی قربانی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نالج سٹی جامع الفتوح میں اس طرح کے پروگرامس کا منعقد ہونا قابل تحسین اقدام ہیں۔


اس موقع پر جامعہ الفتوح میں خصوصی طور پر قائم کردہ خزانہ الآثار کو گرانڈ مفتی آفانڈیا نے کارکنان کو وقف کیا۔اس موقع پر کیرالہ پورٹ میوزیم اور آثار قدیمہ کے وزیر احمد دیور،ایم ایل اے پی ٹے اے رحیم، سید علی بافقیہ، مولانا ای سلیمان، مولانا عبدالقادر، سید فضل کویا سمیت ریاست کی معزز ہستیوں نے شرکت کی۔


واضح رہے کہ مقدس بدری صحابہ کی یاد میں آج یہاں کالی کٹ کیداپوئل مرکزنالج سٹی جامع الفتوح میں بدرالکبریٰ روحانی کانفرنس کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں ریاست بھر کے مشائخ، علما، سادات اور دس ہزار سے زائد روزہ دار افطار کی دعوت میں شریک ہوئے۔ پروگرام کا آغاز جمعہ نماز سے ہوا۔ مختلف سیشن کے اہم پروگرامس جیسے، ذکر اسماء البدرین، خزانۃ الآثار، بدر نشیدہ، محضرۃ البدریہ، ورد الطیف، مجلس توبہ، دعا اسماء الحسنی اور بعد نماز تراویح روحانی اجتماع کا انعقاد ہوا۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments