فلم پٹھان ہندی، تمل اور تیلگو فارمیٹس کو ملاکر اب دنیا بھر میں کل 8000 اسکرین پر ریلیز ہوئی ہے
نئی دہلی: تنازعہ میں گھری بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی بہت زیادہ انتظار والی فلم ’پٹھان‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے اور فلم شائقین کو کافی پسند آرہی ہے۔
فلم کا پہلا شو دیکھنے کے بعد شائقین کو یہ فلم کافی پسند آئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ’پٹھان‘ باکس آفس پر دھمال مچائے گی اور فلم کے پہلے شوکے بعد اگجیبیٹرس کو 300 اسکرین بڑھانی پڑی۔ جو کہ غیر معمولی قدم ہے۔ اس طرح سے اب 8000 اسکرین پر شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ دکھائی جا رہی ہے۔
فلم پٹھان ہندی، تمل اور تیلگو فارمیٹس کو ملاکر اب دنیا بھر میں کل 8000 اسکرین پر ریلیز ہوئی ہے۔ اس میں 5,500 گھریلو اسکرین اور 2,500 اسکرین شامل ہے۔ یہ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں کسی ہندی فلم کی اب تک کی سب سے بڑی ریلیز ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم کو ملک اور غیر ملک میں 7700 اسکرین پر ریلیز کی گئی تھی۔
فلم ’پٹھان‘ آدتیہ چوپڑا کے بلند نظر جاسوس برہمانڈ کا ایک حصہ ہے اور اس میں سپر اسٹار شاہ رخ خان، دیپکا پادوکون اور جان ابراہم اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔