کانجھا والا حادثہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی
نئی دہلی: کانجھا والا حادثہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو کہا کہ قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ "کانجھا والا میں ہماری بہن کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی شرمناک ہے۔ مجھے امید ہے کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
Spoke to Hon’ble LG on Kanjhawala incident. Requested him to take exemplary action against culprits, strictest sections of IPC shud be slapped against them. No leniency shud be showed even if they have high political connections.
He assured that he will take strong action
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) January 2, 2023
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے بات کی ہے۔ ان سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مجرموں کے خلاف آئی پی سی کی سخت ترین دفعات لگائی جائیں۔ مجرموں کے اعلیٰ سیاسی روابط ہو سکتے ہیں لیکن کسی قسم کی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے سخت کارروائی کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ اتوار کو کانجھا والا میں ایک کار نے لڑکی کی اسکوٹی کو ٹکر ماری اور لڑکی کو سلطان پوری سے کانجھا والا گھسیٹ کر لے گئی۔ اس حادثے میں لڑکی کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔