بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 223.60 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 61 ہزار پوائنٹس کی سطح کو پار کرکے 61133.88 پوائنٹس تک پہنچ گیا
ممبئی: عالمی بازاروں میں ملے جلے رجحان کے درمیان تیل اور گیس، دھاتوں، بینکنگ اور توانائی سمیت 17 زمروں میں مقامی سطح پر زبردست خرید کی وجہ سے سینسیکس آج ایک ہفتے کی گراوٹ کے بعد 61,000 کے پار پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 223.60 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 61 ہزار پوائنٹس کی سطح کو پار کرکے 61133.88 پوائنٹس تک پہنچ گیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 68.50 پوائنٹس یعنی 18191 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اگرچہ بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی، لیکن درمیانی کمپنیوں میں زبردست فروخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے اسمال کیپ 0.22 فیصد بڑھ کر 28,707.42 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ مڈ کیپ 0.09 فیصد گر کر 25,220.62 پوائنٹس پر آگیا۔
اس مدت کے دوران بی ایس ای میں کل 3628 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1872 کے حصص خریدے گئے، 1607 کے حصص فروخت ہوئے جبکہ 149 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح، این ایس ای کی 33 کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ باقی 17 میں گراوٹ درج ہوئی۔
بی ایس ای میں 17 زمروں میں خریداری ہوئی۔ کاروبار کے دوران توانائی، مالیاتی خدمات، ہلیتھ کیئر، ٹیلیکام، ٹیکنالوجی اور خدمات کے زمروں کے حصص میں 0.59 فیصد اضافہ ہوا۔
دریں اثناء، بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.34 فیصد، جاپان کے نکئی میں 0.94، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.79 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.44 فیصد گراوٹ درج کی گئی، جبکہ جرمنی کا ڈی اے ایکس میں 0.19 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔