اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے کہا کہ کورونا (کووڈ) کے نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے خود سے ماسک پہننے، سینیٹائز کا استعمال کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں
دیوریا: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی و وزیر صحت برجیش پاٹھک نے اتوار کو کہا کہ دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا کے بڑھتے اثر کے درمیان گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت اس سے نپٹنے کے لئے اپنی تیاری پوری کررہی ہے۔
پاٹھک نے یہاں کووڈ کے پیش نظر جائزہ میٹنگ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن لوگوں کو بھیڑ۔ بھاڑ والے مقات پر ماسک پہننے جیسے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں کووڈ کے لئے جو ہدایات اترپردیش حکومت نے دئیے ہیں اس پر عمل درآمد ریاست کے ہر شہری کو کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ کے نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے خود سے ماسک پہننے، سینیٹائز کا استعمال کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا کے نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے اس سے نپٹنے کے لئے ریاستی حکومت تیار ہے۔ ریاست کے اضلاع میں وسائل مزید پختہ اور چست و درست کرنے کو کہا گیا ہے۔ کورونا کے نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے ریاست کے سبھی اضلاع میں ماک ڈرل کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہر ضلع میں وافر مقدار میں دوائیں اور آرٹی۔پی سی آر جانچ کی سہولیت ہے۔ وینٹی لیٹر بھی وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ ہم کورونا وائرس انفیکشن سے نپٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔