پی ایل بی کی ادائیگی کا مذکورہ بالا فیصلہ کووڈ-19 کے بعد کے چیلنجوں سے پیدا ہونے والی منفی مالی صورتحال کے باوجود کیا گیا ہے
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج مالی سال 2021-22 کے لیے ریلوے ملازمین کو پیداواری صلاحیت پر مبنی بونس کی ادائیگی کی منظوری دے دی۔
ریلوے کے اہل ملازمین کو ہر سال دسہرہ پوجا کی تعطیلات سے پہلے بونس ادا کیا جاتا ہے اس سال بھی تقریباً 11.27 لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر بونس کی رقم ادا کی گئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ رقم جو فی اہل ریلوے ملازم کو 78 دنوں کے لیے دی جا سکتی ہے وہ 17 ہزار 951 روپے ہے۔ مذکورہ رقم مختلف زمروں میں ادا کی گئی ہے۔ جیسے کہ ٹریک مینٹینر، ڈرائیور اور گارڈ، اسٹیشن ماسٹر، سپروائزر، ٹیکنیشن، ٹیکنیشن ہیلپر، کنٹرولر، پوائنٹس مین، منسٹریل اسٹاف اور دیگر گروپ ‘سی’ کے عملہ ہیں۔
ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کے لیے پیداواری بنیاد پر بونس کی ادائیگی کے لیے مالی اخراجات کا تخمینہ 1832.09 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ پی ایل بی کی ادائیگی کا مذکورہ بالا فیصلہ کووڈ-19 کے بعد کے چیلنجوں سے پیدا ہونے والی منفی مالی صورتحال کے باوجود کیا گیا ہے۔