جنوبی کلکتہ کے اقبال پور علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی، دفعہ 144 نافذ

آج صبح علاقے میں اضافی پولیس فورسیس تعینات کردیا گیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے دفعہ 144 جاری کر دی گئی۔ مبینہ طور پر مقامی باشندوں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا نے جلد ہی فرقہ وارانہ کشیدگی کی شکل لے لیا

کلکتہ: لکشمی پوجا کے موقع پر اقبال پور، مومن پور میں دو فرقوں کے درمیا ن فرقہ وارانہ کشیدگی کی خبر آئی ہے۔ کل رات اقبال پور پولس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی شکایت ملی ہے۔ بی جے پی لیڈران موقع پر موجود تھے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار کو آج مومن پور جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس صورتحال میں کلکتہ پولیس کے کمشنر بینیت گوئل نے ایک ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبال پور تھانہ علاقے میں دفعہ 144۔۔ 12 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔ علاقے میں اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ امن و امان خراب نہ ہو۔

لکشمی پوجا کے دن جنوبی کلکتہ کے مومن پور علاقے اقبال پور میں دو گروپوں کے درمیان کشیدگی پھیل گئی۔ بم، اینٹیں، شیشے کی بوتلیں پھینکنے کی شکایات تھیں۔ اس واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں آج صبح علاقے میں اضافی پولیس فورسیس تعینات کردیا گیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے دفعہ 144 جاری کر دی گئی۔ مبینہ طور پر مقامی باشندوں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا نے جلد ہی فرقہ وارانہ کشیدگی کی شکل لے لیا۔ لکشمی پوجا کے دن دکانوں، بائکوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ کلکتہ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر گئے اور مظاہرین کو منانے کی کوشش کی۔

شوویندو ادھیکاری نے مرکزی وزیر داخلہ اور گورنر کو لکھا خط

اس دوران سوکانت مومن پور کے علاقے کا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم، درمیان میں روکے جانے کے بعد سکوکانت نے ڈی سی ایسٹ گورو لال سے بات کی۔ بالآخر اسے اور ان کے ساتھ والے بی جے پی لیڈروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری طرف، شوویندو ادھیکاری نے ہفتہ کو مومن پور میں ہونے والی جھڑپ کے حوالے سے مرکزی وزیر داخلہ اور گورنر کو خط لکھا ہے۔

ایک ٹویٹ میں شوویندو ادھیکاری نے لکھا ہے کہ میں نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور گورنر شری لا گنیشن کو خط لکھ کر مومن پور کے تشدد اور اقبال پور پولیس اسٹیشن کی لوٹ مار کے پیش نظر فوری طور پر مرکزی فورسز کو تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ مغربی بنگال میں امن و امان کی صورتحال ہاتھ سے نکل جانے سے پہلے یہ قدم اٹھایا جائے۔