پیر, جون 5, 2023
Homeقومیوزیر زراعت سدھاکر سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیر زراعت سدھاکر سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیر زراعت سدھاکر سنگھ نے اپنا استعفیٰ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو بھیج دیا ہے، حالانکہ وزیر کا استعفیٰ ابھی قبول نہیں کیا گیا ہے

پٹنہ: بہار میں اپنے محکمہ میں بدعنوانی کے سلسلے میں عوامی طور پر ناراضگی کا اظہار کر چکے وزیر سدھاکر سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مسٹر سنگھ نے اپنا استعفیٰ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو بھیج دیا ہے۔ حالانکہ وزیر کا استعفیٰ ابھی قبول نہیں کیا گیا ہے۔ راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کے ریاستی صدر اور مسٹر سنگھ کے والد جگدانند سنگھ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

وزیر زراعت کے استعفیٰ پر آرجے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے کہا کہ آج گاندھی جینتی اور شاستری جی کی جینتی ہے۔ دونوں لیڈران نے ہمیشہ کسانوں کی فکر کی۔ کسان ملک کی ضرورت ہیں۔ وزیر زراعت ہمیشہ کسانوں کا سوال اٹھاتے رہتے تھے۔ کسانوں کے ساتھ ریاست میں انصاف نہیں ہورہا۔ اپنی پیداوار کو فروخت کرنے کیلئے کسانوں کے پاس آج کوئی منڈی نہیں ہے۔ اس وجہ سے وزیر زراعت کو بہت ہی دکھ ہے۔

غور طلب ہے کہ وزیر زراعت سدھاکر سنگھ اپنے محکمہ میں بدعنوانی کے سلسلے میں کافی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ دنوں کیمور میں عوامی طور پر کہا تھا کہ ان کے محکمہ کے افسران چور ہیں اور وہ چوروں کے سردار ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے زرعی روڈ میپ میں بھی گڑبڑیوں کے سلسلے میں تنقید کی تھی۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments