بہار کے دیہی ترقی کے وزیر اور جے ڈی یو کے سینئر لیڈر شراون کمار نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے آر جے ڈی صدر سے پی ایف آئی اور آر ایس ایس کے ساتھ ساتھ بی جے پی پر بھی پابندی لگانے کی بات کہہ دی
پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو سماج میں نفرت اور بغض پھیلانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں تنظیموں پر پابندی عائد کی جانی چاہیئے۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں مسٹر یادو نے کہا کہ”آر ایس ایس سمیت پی ایف آئی جیسی تمام نفرت انگیز اور بددیانت تنظیموں پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔ سب سے پہلے آر ایس ایس پر پابندی لگائیں، یہ اس سے بھی بدتر تنظیم ہے۔ آر ایس ایس پر پہلے بھی دو بار پابندی لگ چکی ہے۔ یاد رہے آر ایس ایس پر سب سے پہلے پابندی مرد آہن سردار پٹیل نے لگائی تھی۔
PFI की तरह जितने भी नफ़रत और द्वेष फैलाने वाले संगठन हैं सभी पर प्रतिबंध लगाना चाहिए जिसमें RSS भी शामिल है। सबसे पहले RSS को बैन करिए, ये उससे भी बदतर संगठन है।
आरएसएस पर दो बार पहले भी बैन लग चुका है। सनद रहे, सबसे पहले RSS पर प्रतिबंध लौह पुरुष सरदार पटेल ने लगाया था।
— Lalu Prasad Yadav (@laluprasadrjd) September 28, 2022
بہار کے وزیر نے بی جے پی پر بھی پابندی لگانے کی بات کہہ دی
وہیں بہار کے دیہی ترقی کے وزیر اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر شراون کمار نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے آر جے ڈی صدر سے پی ایف آئی اور آر ایس ایس کے ساتھ ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر پابندی لگانے کی بات کہہ دی۔
مسٹر نتیش کمار نے بدھ کو یہاں جے ڈی (یو) کے ریاستی دفتر میں منعقد پروگرام ‘کارکنوں کے دربار میں معزز وزیر’ کے بعد صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر نتیش کمار نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس دونوں پر پابندی لگنی چاہیے۔ پی ایف آئی پر پابندی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم مساوات، تناؤ اور نفرت پھیلانے والی تمام تنظیموں پر پابندی لگنی چاہیے۔
وزیر نے جے ڈی یو میں ایک بادشاہ اور باقی سب کو نوکر بتانے والے بی جے پی لیڈر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بی جے پی کو دودھ کی مکھی کی طرح باہر پھینکا ہے، تب سے اس کے لیڈر مشتعل ہیں۔