بدھ, جون 7, 2023
Homeسیاستوزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں: نتیش کمار

وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں: نتیش کمار

دارالحکومت دہلی پہنچے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ وہ اپوزیشن کو ایک دھاگے میں باندھنا چاہتے ہیں اور ان کی وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے تعلقات توڑنے کے بعد اپوزیشن لیڈروں کو متحرک کرنے کے مقصد سے دارالحکومت دہلی پہنچے بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ کے سینئر لیڈر نتیش کمار نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔

پیر کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈروں سے ملنے آئے ہیں اور اگر اپوزیشن متحد ہو جائے تو اچھا ماحول پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن کو ایک دھاگے میں باندھنا چاہتے ہیں اور ان کی وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن لیڈروں سے ملنے کے ساتھ ساتھ صدر اور نائب صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ این ڈی اے سے تعلقات توڑنے کے بعد مسٹر کمار مسلسل اپوزیشن لیڈروں سے متحد ہونے کی اپیل کر رہے ہیں اور اگلے عام انتخابات میں این ڈی اے کو مقابلہ دینے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments