بلقیس بانو کے ریپ کے مجرموں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے
کلکتہ: بی جے پی بدعنوانی کے معاملے پر بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس کی خواتین سیل نے خواتین کے تحفظ اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی۔
ترنمول کانگریس کی خواتین سیل کی جانب سے آج دھرم تلہ میں جلوس نکالا گیا جس میں ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔ اس میں ریاستی وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ، ششی پانجا، مالا رائے سمیت دیگر کئی لیڈران موجود تھے۔ اس کے علاوہ ریاست کی ترنمول کانگریس کے 35 تنظیمی اضلاع کے اراکین کو بھی اس جلوس میں حصہ لینے کو کہا گیا ہے۔
حکومت عصمت دری کے ملزمین کو تحفظ فراہم کررہی ہے
یہ پروگرام آج اور کل دو دن جاری رہے گا۔ حال ہی میں، گجرات حکومت نے بلقیس بانو کیس میں سزا یافتہ 11 لوگوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے احتجاج میں بی جے پی حکومت کے خلاف آواز بلند کی۔ ترنمول کانگریس نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت عصمت دری کے ملزمین کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔
ترنمول کانگریس اس سے قبل قیمتوں میں اضافے کے خلاف مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر چکی ہے۔
بلقیس بانو کے ریپ کے مجرموں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس کی لیڈر چندریما بھٹاچاریہ نے کہا کہ مرکزی ایجنسی میں قابل افسران موجود ہیں۔ حالانکہ اس کا استعمال سیاسی وجوہات کی بناء پر کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی لیڈر مرکزی ایجنسی کے برانڈ کو برباد کر رہے ہیں۔ اور حکومت نے عصمت دری کرنے والوں اور اجتماعی قاتلوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔
گجرات میں اجتماعی عصمت دری اور قتل کے ملزمین کو قانون کو بالائے طاق رکھ کر تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔اترپردیش میں عصمت دری کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔
ریاستی وزیر ششی پانجا نے کہا کہ قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی حکومت خاموش ہے۔اس لئے ہم ان کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔