امریکہ نے صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یوکرین کو 13.5 ارب ڈالر سے زیادہ کی سیکیورٹی امداد دینے کا عزم ظاہر کیا ہے
واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کو تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کی سیکورٹی امداد کی اضافی قسط دینے کا اعلان کیا ہے، جو روس اور یوکرین کے تنازع کو چھ ماہ تک پہنچنے کے بعد سب سے بڑا پیکیج ہے۔
امریکہ نے صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یوکرین کو 13.5 ارب ڈالر سے زیادہ کی سیکیورٹی امداد دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
مسٹر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پیکیج یوکرین کے عوام کی حمایت کرنے کی ان کے ملک کے عزم کا حصہ ہے کیونکہ انہوں نے اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے لڑائی جاری رکھی ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے مطابق، نئے اعلان کردہ پیکیج میں چھ اضافی نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹمز، 155 ایم ایم آرٹلری گولہ بارود، 65 ہزار راؤنڈ 120 ایم ایم مارٹر گولہ بارود، 24 کاؤنٹر آرٹلری ریڈارز، پوما بغیر پائلٹ ایریل سسٹم (یو اے ایس) اور اسکین ایگل یواے ایس سسٹم کے لیے معاون ڈیوائس، ویمپائر کاؤنٹر یو اے ایس سسٹم اور لیزر سے چلنے والا راکٹ سسٹم شامل ہے۔