ہفتہ, جون 3, 2023
Homeقومیگیان واپی معاملے کی سماعت مکمل، فیصلہ 12 ستمبر کو

گیان واپی معاملے کی سماعت مکمل، فیصلہ 12 ستمبر کو

سماعت پوری ہونے کے بعد ہری شنکر جین نے دعوی کیا کہ مسلم فریق نے گیان واپی مسجد کو وقف بورڈ کی ملکیت ثابت کرنے کے لئے جو دستاویزات عدالت میں پیش کئے ہیں وہ حقیقت میں گیان واپی احاطے سے ڈیڑھ کلو میٹر واقع عالم گیر مسجد کے ہیں

وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے میں شرنگار گوری مندر کی مستقل پوجا کے مطالبے سے متعلق عرضی میں مقدمے کی سماعت کے جواز کے نکتے پر ضلع انتظامیہ نے بدھ کو سماعت پوری کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں آئندہ 12 ستمبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔

سماعت کے بعد ہندو فریق کے ایک وکیل نے بتایا کہ ضلع جج ڈاکٹر اجئے کرشن وشویش کی عدالت میں مدعی و مدعا علیہ کی سماعت پوری ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ مسجد احاطے میں مدعی کے شرنگا گوری مندر میں مستقل پوجا۔ پاٹ کرنے کی اجازت دئیے جانے سے وابستہ ہے۔ اس معاملے کی سماعت وارانسی واقع سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں ہوئی۔ بعد میں مسلم فریق نے معاملے کی سماعت کے لئے متعلقہ عدالت میں نہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے مقدمے کی جواز پر سوال کھڑا کردیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ‘مقدمے کی سماعت کے جواز’ کے مسئلے پر ضلع عدالت کو سماعت کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس پر ضلع جج کی عدالت نے اس معاملے میں دونوں فریقین کی دلائل سننے کے بعد آج اپنا فیصلہ محفوظ کر تے ہوئے مقدمے کی اگلی تاریخ 12 ستمبر طے کی ہے۔

عدالت اس اہم فیصلے کی اگلی تاریخ 12 ستمبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی

انہوں نے بتایا کہ عدالت اس اہم فیصلے کی اگلی تاریخ 12 ستمبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اس معاملے کی سماعت پہلے وارانسی کے سول جج (سینئر ڈویژن) کی عدالت میں چل رہی تھی۔ اس دوران ہندو فریق کی مانگ پر عدالت نے گیان واپی احاطے کا ویڈیو گرافی سروے کرائے جانے کی اجازت دی تھی۔ جس میں مسجد کے وضو خانے میں شیو لنگ کے ملنے کا دعوی کیا گیا تھا جبکہ مسجد کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ حوض میں لگا ہوا فوارہ ہے۔

مسلم فریق نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے سول پروسیزر ایکٹ کے رول 7آرڈر 11 کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ نچلی عدالت متعلق معاملہ سننے کی اہل نہیں ہے۔ عدالت عالیہ نے ضلع جج کو اس نکتے پر سماعت کرنے کی ہدایت دی تھی۔ قانونی عمل سے جڑے اس نکتے پر عدالت میں اب تک دونوں فریقین اپنی دلائل دے رہے تھے۔

سماعت پوری ہونے کے بعد ہری شنکر جین نے دعوی کیا کہ مسلم فریق نے گیان واپی مسجد کو وقف بورڈ کی ملکیت ثابت کرنے کے لئے جو دستاویزات عدالت میں پیش کئے ہیں وہ حقیقت میں گیان واپی احاطے سے ڈیڑھ کلو میٹر واقع عالم گیر مسجد کے ہیں۔ جین نے کہا کہ انہوں نے آج عدالت کو اس حقیقت سے آگاہ کراتے ہوئے شواہد و دلائل کی بنیاد پر بتایا کہ متعلقہ دستاویزات کا تعلق گیان واپی احاطے سے نہیں ہے۔ جین نے الزام لگایا کہ مسلم فریق نے فرضی دستاویز پیش کر کے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments