تیجسوی نے سبھی رہنماؤں سے گزارش کی ہے کہ ان کا سب کے ساتھ نرم اور شائشتہ سلوک ہو اور بات چیت مثبت ہو، سادگی سے پیش آتے ہوئے سبھی ذات اور مذہب کے غریب اور ضرورت مند لوگوں کو بلا تاخیر اولیت کی بنا پر مدد کریں گے
پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی قیا دت میں عظیم اتحاد کی حکومت بنتے ہی کبھی لیڈروں کے مجرمانہ پس منظر سامنے آتے تو کبھی دیگر وجوہات سے بڑھی مشکلات کے درمیان نائب وزیر تیجسوی یادو نے اپنے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کوٹہ کے لیڈروں کے کام اور رویے کے سلسلے میں گائڈ لائن جاری کیا ہے۔
مسٹر یادو کی طرف سے ہفتے کو جاری رہنما ہدایت میں کہا گیا ہے کہ نتیش کی حکومت میں آر جے ڈی سے بنائے گئے وزیر محکمہ میں اپنے لیے کوئی گاڑی نہیں خریدیں گے۔ آر جے ڈی کے لیڈر اپنے سے بزرگ کارکنوں، خیر خواہوں، حامیوں یا دیگر کسی شخص کو اپنے پاؤں نہیں چھونے دیں گے۔ اخلاقیات اور سلام کے لیے ہاتھ جوڑ کر سلام، نمستے اور آداب کی روایت کو فروغ دیں گے۔
نائب وزیر اعلی نے سبھی رہنماؤں سے گزارش کی ہے کہ ان کا سب کے ساتھ نرم اور شائشتہ سلوک ہو اور بات چیت مثبت ہو۔ سادگی سے پیش آتے ہوئے سبھی ذات اور مذہب کے غریب اور ضرورت مند لوگوں کو بلا تاخیر اولیت کی بنا پر مدد کریں گے۔ کسی کو تحفہ کے طور پر پھول اور گلدستہ دینے کی جگہ پر کتاب، قلم کے تبادلے کو فروغ دیں گے اور اس سلسلے میں بار بار درخواستیں کریں گے۔