پیر, جون 5, 2023
Homeسیاستممتا بنرجی نے بنگال کابینہ میں کی توسیع

ممتا بنرجی نے بنگال کابینہ میں کی توسیع

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 2021 میں تیسری بار ریاست کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنی کابینہ میں توسیع کی

کولکتہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے سابق مرکزی وزیر بابل سپریو کو بدھ کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی کابینہ میں شامل کیا۔

محترمہ بنرجی نے بدھ کو 2021 میں تیسری بار ریاست کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنی کابینہ میں توسیع کی۔ مسٹر سپریو، پارتھ بھومک، سنیہاشیش چکرورتی، ادیان گوہا، پردیپ مجمدار (وزیر انچارج) اور تاجمل حسین، ستیہ جیت برمن، بلاپاو مجمدار اور بیرباہا ہنسدا کو وزیر بنایا گیا ہے۔

قائم مقام گورنر ایل گنیشن نے راج بھون میں ایک تقریب میں نئے وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ مسٹر سپریو، مسٹر گوہا، مسٹر مجمدار، مسٹر چکرورتی اور مسٹر بھومک نے وزیر انچارج کے طورپر اور وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کے طور پر بیرباہا ہنسدا اور بپلب رے چودھری نے حلف لیا۔ مسٹر ہنسدا کو چھوڑ کر تمام نئے چہرے ہیں۔

مسٹر حسین اور مسٹر برمن نے وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا۔

محترمہ بنرجی نے حال ہی میں کہا تھا کہ اس وقت کئی محکمے وزیر کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ مسٹر مکھرجی اور سادھن پانڈے کا انتقال ہو گیا ہے۔ مسٹر پارتھ چٹرجی کو حال ہی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا ہے، انہیں وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مسٹر سپریو نے مرکزی وزیر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments