مسٹر انصاری نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ بہار میں اردو اسکولوں میں جمعہ کو جو فرصت دی جارہی ہے بہار سرکار محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن نمبر 265 (vii) کے تحت ہے اس پر کسی طرح کا تنازع کھڑا کرنا درست نہیں ہے
پٹنہ: سرکاری اسکولوں میں جمعہ کو تعطیل کے سلسلے میں جاری تنازع کے درمیان عبدالقیوم انصاری سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ و سکریٹری انجمن ترقی اردو بہار نے وزیر تعلیم حکومت بہار کو دو اگست کو مکتوب نمبر 251/22 بھیجا ہے۔
ساتھ ہی پریس بیان جاری کر کہا ہے کہ اردو اسکولوں میں جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی بہار ایجوکیشن بورڈ کے نوٹیفیکیشن نمبر265 میں صاف کہا گیا ہے کہ اردو اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹی جمعہ کو ہوگی، جبکہ سنسکرت اسکولوں میں یہ چھٹی ہندی مہینہ کے 1،8،16 اور 22 کو ہوگی۔ دونوں پری پکچھوں پریتی پدا یوم اسٹمی کو ہوگی، اسی طرح کامیشور سنگھ سنسکرت یونیورسٹی میں ہندی مہینہ کے مطابق اتوار کے بجائے دوسرے دن چھٹی دی جاتی ہے، اسی طرح اردو اسکولوں میں جمعہ کے دن جو چھٹی دی جارہی ہے وہ قانونی طور پر درست ہے۔
vii)not.) 265(iiv)(1) the number of holidays given in this rule does not include Sunday or ٖFriday in the case of school of intendent for Muhammadan and the first 8th 16th and 23rd to the hindi months (in the case of primary secondary schools.
govenment notification no- 836 dated the 5th July 1930)
اس لئے مسٹر انصاری نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ بہار میں اردو اسکولوں میں جمعہ کو جو فرصت دی جارہی ہے بہار سرکار محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن نمبر 265 (vii) کے تحت ہے اس پر کسی طرح کا تنازع کھڑا کرنا درست نہیں ہے۔
مسٹر انصاری نے وزیر تعلیم سے گزارش کی ہے کہ اس سلسلے میں سرکاری طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر اس تنازع کو ختم کیا جائے۔
اردو اسکولوں میں جمعہ کو تعطیل غلط نہیں: کسواہا
جمعہ کے فرصت کے سلسلے میں جنتادل کے پارٹی پارلیا منٹری بورڈ چیئرمین مسٹر اوپندر کسواہا جی نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ جمعہ کے دن فرصت کے سلسلے میں جو لوگ تنازع کھڑا کررہے ہیں وہ صحیح نہیں ہے۔ سنسکرت بورڈ اور سنسکرت یونیورسٹی میں بھی ہندی کیلنڈر کے مطابق فرصت دی جارہی ہے اس لئے اردو اسکولوں میں اگر جمعہ کو فرصت دی جارہی ہے تو وہ غلط نہیں ہے۔
مسٹر انصاری نے کہا کہ بہار میں نتیش کمار وزیر اعلی بہار کی قیادت میں حکومت چل رہی ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو عزت ملی ہے، اور سب کے ساتھ ترقی کا جو نعرہ ہے جو نتیش کمار نے دیا ہے اس پر سوفیصد عمل درآمد ہورہا ہے، تمام مذاہب کے لوگوں کو امن و سکون سے رہنے کا موقع ملا ہے، زندگی کے تمام شعبوں میں لوگوں کو ترقی کرنے کے مواقع ملے ہیں۔