منگل, جون 6, 2023
Homeسیاستلولو مال میں نماز اور ہنومان چالیسا پڑھنے والے بی جے پی...

لولو مال میں نماز اور ہنومان چالیسا پڑھنے والے بی جے پی کے لوگ: اعظم

اعظم خان نے الزام لگایا کہ لولو مال کا مالک آر ایس ایس کا فنڈ ریزر ہے، نمازی بھی وہی لایا تھا، پورا تنازع بھی اس نے ہی کھڑا کیا

مرادآباد: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قدآور رہنما اعظم خان نے جمعرات کو کہا کہ لکھنؤ کے لولو مال میں نماز اور ہنومان چالیسا پڑھنے والے بی جے پی سے وابستہ افراد تھے، کیونکہ ان کا مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کر کے اپنی سیاسی مفاد حاصل کرنا ہوتا ہے۔

ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت میں ایک معاملے کی تاریخ پر مرادآباد پہنچے اعظم نے الزام لگایا کہ لولو مال کا مالک آر ایس ایس کا فنڈ ریزر ہے۔ نمازی بھی وہی لایا تھا۔ پورا تنازع بھی اس نے ہی کھڑا کیا۔ اسے مال کا نام تبدیل کرنا چاہئے لیکن وہ ایسا نہیں کرے گا۔

بلڈوزر چلانے اور کانوڑیوں پر پھول برسانے کے سلسلے میں ہورہی بیان بازی کے حوالے سے بھی انہوں نے حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا ‘پیدائشی طور پر بینائی سے محروم نہیں ہوں، ہاں حالات نے ضرور اندھا بنا دیا ہے۔ سکندر تو نہیں بن پایا۔ ہاں مداری کا بندر ضرور بن گیا ہوں۔ بندر بن کر کبھی مرادآباد، کبھی فیروزآباد تو کبھی کہیں اور دوڑ لگارہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جنوری 2008 میں اعظم خان کی گاڑی روک کر پولیس نے چیکنگ کی تھی۔ الزام ہے کہ چیکنگ کی مخالفت میں اعظم خان سڑک پر بیٹھ گئے تھے اور ہنگامہ کیا تھا۔ پڑوسی اضلاع سے بھی ایس پی لیڈران اور ان کے حامی وہاں پہنچ گئے تھے۔ا س معاملے میں اعظم خاں، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم سمیت نو کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کیس کی سماعت ایم پی۔ ایم ایل اے اسپیشل مجسٹریٹ اسمتا گوسوامی کی عدالت میں چل رہی ہے۔ جمعرات کو اسی معاملے کی سماعت تھی۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments