منگل, مارچ 28, 2023
Homeقومیسہارنپور: مشہور کاروباری حاجی اقبال کے تین مکانوں پر چلا بلڈوزر

سہارنپور: مشہور کاروباری حاجی اقبال کے تین مکانوں پر چلا بلڈوزر

پولیس انتظامیہ کے ذریعہ گینگسٹر ایکٹ کے تحت مطلوب اور فرار چل رہے حاجی اقبال کے چار میں سے تین بیٹوں کو جیل بھیجا جاچکا ہے۔ ان کی اب تک 130 کروڑ روپئے سے زیادہ کی ملکیت قرق کی جاچکی ہے

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں پیر کو کاروباری حاجی اقبال عرف باللا کے خلاف مختلف معاملوں میں کاروائی کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے ان کے تین عالی شان مکانوں کو بلڈوزر سے زمین دوز کردیا۔

سہارنپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہر کے تھانہ جنکپوری علاقے میں نیو بھگت سنگھ کالونی واقع سابق بی ایس پی ایم ایل سی اقبال کے تین مکانوں کو زمین دوز کرنے کی کاروائی کو انجام دیا۔ اتھارٹی کے وائس چیئرمین آشیش کمار اور ایس ڈی ایم صدر کنسکھ شریواستو کی قیادت میں یہ کاروائی کی گئی۔

کمار نے بتایا کہ بلڈوزر کی زد میں آئے حاجی اقبال کے تین میں سے ایک مکان کا نقشہ منظور نہیں تھا اور دو مکانوں کے منظور شدہ نقشے سے زیادہ علاقے کو گھیر کا تعمیراتی کام کرایا گیا تھا۔ اتھارٹی نے انہیں پوری طرح سے غیر قانونی بتاتے ہوئے مسمار کردیا۔ یہ مکانات ڈی ایم رہائش گاہ سے قریب ہی تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع اور پولیس انتظامیہ کے ذریعہ گینگسٹر ایکٹ کے تحت مطلوب اور فرار چل رہے حاجی اقبال کے چار میں سے تین بیٹوں کو جیل بھیجا جاچکا ہے۔ ان کی اب تک 130 کروڑ روپئے سے زیادہ کی ملکیت قرق کی جاچکی ہے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments