مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے انتخاب میں تین ممبران دو سماج وادی پارٹی کے اراکین ابو عاصم اعظمی، رئیس شیخ اور مجلس اتحاد المسلمین کے رکن فاروق شیخ نے ووٹ دینے سے گریز کیا، جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے بارہ اراکین اسبلی ایوان سے غیر حاضر رہے اور انہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا
ممبئی: بی جے پی کے ایم ایل اے راہل نارویکر 164 ووٹ حاصل کرکے مہاراشٹر اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوئے، جب کہ ان کے مخالف شیوسینا رکن اسمبلی راجن سالوی کو صرف صرف 107 ووٹوں کو حاصل کرکے شکست کا منھ دیکھنا پڑا۔ اس انتخاب میں تین ممبران دو سماج وادی پارٹی کے اراکین ابو عاصم اعظمی، رئیس شیخ اور مجلس اتحاد المسلمین کے رکن فاروق شیخ نے ووٹ دینے سے گریز کیا، جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے بارہ اراکین اسبلی ایوان سے غیر حاضر رہے اور انہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔
غیر حاضر رہنے والوں میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سات دو بی جے پی، ایک کانگریس اور ایک مجلس کے ارکین اسمبلی شامل ہیں، جبکہ شیوسینا کے رکن اسمبلی رمیش لٹکے بھی ایوان میں موجود نہیں تھے حال ہی میں انکی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔
غیر حاضر رہنے والے این سی پی کے اراکین اسمبلی میں، 1. نواب ملک، 2. انیل دیش مکھ (دونوں منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات کے تحت جیل میں مقید ہیں) 3. نیلش لنکے 4. دلیپ موہتے 5. دتاترے بھرانے 6. ببن شندے 7. انالی بنسودے شامل ہیں جبکہ بی جے پی جو اراکین غیر حاضر تھے انکے نام . لکشمن جگتاپ اور مکتا تلک ہے۔ اسی طرح سے کانگریس رکن اسمبلی پرنیتی شندے جو سابق مرکزی وزیر سشیل کمار شندے کی دختر ہے وہ اور مجلس کے دیگر رکن اسمبلی مفتی اسماعیل بھی غیر حاضر تھے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لے سکتے۔
مہاراشٹرا اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 288 ہیں۔