ہفتہ, مارچ 25, 2023
Homeسیاستچینل نے معافی مانگ لی، بی جے پی لیڈروں کو بھی معافی...

چینل نے معافی مانگ لی، بی جے پی لیڈروں کو بھی معافی مانگنی چاہئے: کانگریس

کانگریس ترجمان پون کھیرا نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس فرضی ویڈیو کے ذریعے مسٹر گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ خبر کے ساتھ ویڈیو نشر کرنے والے ٹی وی چینل نے معافی مانگ لی ہے

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ اس کے سابق صدر راہل گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لئے فرضی ویڈیو نشر کرنے والے ٹی وی نیوز چینل نے معافی مانگ لی ہے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے جن لیڈروں نے اس ویڈیو کو آگے بڑھایا انہیں معافی مانگنی چاہئے۔ بصورت دیگر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کانگریس ترجمان پون کھیرا نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس فرضی ویڈیو کے ذریعے مسٹر گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ خبر کے ساتھ ویڈیو نشر کرنے والے ٹی وی چینل نے معافی مانگ لی ہے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اس ملک میں اب بھی جھوٹ بول رہے ہیں، اس ویڈیو کی تشہیر کرنے والے لیڈروں کو بھی بروقت معافی مانگنی چاہیے ورنہ انہیں عدالتوں میں جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ یہ فرضی ویڈیو بی جے پی لیڈر ہرش وردھن راٹھوڑ نے بھی شیئر کی ہے جو مرکزی حکومت میں اطلاعات و نشریات کے وزیر تھے۔ پارٹی کے ان لیڈروں نے یہ کام سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اب انہیں اس حرکت پر معافی مانگنی پڑے گی۔

ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک شخص کے خلاف راجستھان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کچھ دوسرے چینلز کو بھی نوٹس دیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کانگریس لیڈر کی شبیہ کو خراب کرنے کی ایسی کوشش کی گئی تو ایسا کرنے والوں کی کئی نسلوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments