کنہیا لال قتل کیس کی تحقیقات اب این آئی اے کرے گی: گہلوت

کنہیا لال قتل کیس میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں تیج پال، نریندر، شوکت، وکاس اور گوتم کو آوٹ آف ٹرم ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

جے پور: راجستھان کے اُدے پور میں کنہیا لال قتل کیس کی تحقیقات اب نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کرے گی۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت کی طرف سے آج یہاں ادے پور کے واقعہ پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسٹرگہلوت نے سوشل میڈیا پر اس بارے میں بتایا کہ آج ادے پور واقعہ پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ بنیادی طور پر دہشت پھیلانے کے مقصد سے کیا گیا۔ دونوں ملزمان کے دوسرے ممالک میں بھی رابطہ ہونے کی معلومات سامنے آئی ہے۔ اس واقعہ میں یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے لہذا اب مزید تفتیش این آئی اے کرے گی جس میں راجستھان اے ٹی ایس مکمل تعاون کرے گی۔

ادے پور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری

انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ پوری ریاست میں امن و امان کو یقینی بنائے اور گڑبڑی پیدا کرنے کی کوششوں پر سختی سے کارروائی کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ادے پور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں تیج پال، نریندر، شوکت، وکاس اور گوتم کو آوٹ آف ٹرم ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام فریقوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی۔

میٹنگ سے پہلے مسٹر گہلوت نے میڈیا سے کہا، "یہ واقعہ بہت بڑا ہے، گھناؤنا ہے، میں نے کل بھی کہا تھا کہ جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور اسی لیے ہم نے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے، ایس آئی ٹی نے کل رات سے ہی اپنا کام شروع کر دیا ہے، جے پور پہنچتے ہی لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں۔ لہٰذا ہم اس بات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں کہ واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔

× Join Whatsapp Group