ذرائع کے مطابق مسٹر تیجسوی پرساد یادو نے مسٹر سنہا کو اے آئی ایم آئی ایم کے چار اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑ کر آرجے ڈی میں شامل ہونے کی جانکاری دی
ُپٹنہ: بہار میں اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی بدھ کو راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) میں شامل ہوگئے۔
اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو بدھ کو اپنی گاڑی خود چلاتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی کو ساتھ لیکر اسمبلی پہنچے۔
اس کے بعد چاروں اراکین کے ساتھ انہوں نے اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق مسٹر یادو نے مسٹر سنہا کو اے آئی ایم آئی ایم کے چار اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑ کر آرجے ڈی میں شامل ہونے کی جانکاری دی۔ مسٹر یادو اس سے متعلق شام میں پریس کانفرنس کرکے اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان کو چھوڑ کر کوچادھامن سے رکن اسمبلی محمد اظہار اسفی، جوکی ہاٹ سے رکن اسمبلی شہنواز عالم، بائسی سے رکن اسمبلی رکن الدین، بہادر گنج سے رکن اسمبلی انظار نعیمی آرجے ڈی میں شامل ہوئے ہیں۔