اترپردیش حکومت نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 21 افسران کا تبادلہ کردیا
لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے ہفتہ کو انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 21 افسران کا تبادلہ کردیا۔ پانچ اضلاع کو نئے ایس پی ملے ہیں وہیں پانچ ویٹنگ لائن میں رکھے گئے سینئر افسران کو بھی نئی تعیناتی دی گئی ہے۔
آفیشیل ذرائع کے مطابق سونبھدر، مئو، سیتاپور، سدھارتھ نگر اور سلطانپور کو نئے ایس پی ملے ہیں جبکہ وارانسی دیہات میں بھی نئے ایس پی کی تعیناتی کی گئی ہے۔ لکھنؤ کمشنریٹ میں ڈپٹی کمشنر امت کمار آنند کو سدھارتھ نگر کا ایس پی بنایا گیا ہے وہیں سومین ورما کا ٹرانسفر سلطانپور کے ایس پی کے عہدے پر کیا گیا ہے۔ سدھارتھ نگر کے موجود ایس پی یش ویر سنگھ کو اسی عہدے پر سونبھدر بھیجا گیا ہے جبکہ مئو کے ایس پی کا تبادلہ سیتاپور کے ایس پی کے طور پر کیا گیا ہے۔ علی گڑھ میں 38ویں واہنی پی اے سی کے کمانڈنٹ اویناش پانڈے کو مئو کاایس پی بنایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیتاپور ڈپٹی انسپکٹر آف پولیس، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش پرکاش سنگھ کا تبالہ مرزاپور رینج کے ڈی آئی جی کے طور پر کیا گیا ہے۔ میرٹھ میں 44ویں واہنی پی اے سی کے کمانڈنٹ سوریہ کانت ترپاٹھی کو ایس پی دیہات وارانسی بنایا گیا ہے۔ اب اس پر کام کررہے امت ورما کو ایس آئی ٹی دفتر میں ڈی آئی جی کا عہدہ دیا گیا ہے۔ اڈیشنل کمشنر آف پولیس وارانسی کمشنریٹ سبھاش چندر دوبے کا ٹرانسفر آمدورفت ڈائرکٹوریٹ میں ڈی آئی جی کے طو ر پرکیا گیا ہے۔
اجودھیا کے نئے ڈی آئی جی
اجودھیا ڈویژن کے ڈی آئی جی کویندر پرتاپ سنگھ کو اسی عہدے پر پی اے سی دفتر بھیجا گیا ہے۔ سونبھدر میں ڈی آئی جی اور ایس پی کی ذمہ داری سنھال رہے امریندر پرتاپ سنگھ اب اجودھیا کے نئے ڈی آئی جی ہونگے۔ بستی کے ڈی آئی جی مودک راجیش کا تبادلہ سی بی سی آئی ڈی کردیا گیا ہے۔ مرزاپور کے ڈی آئی جی آر کے بھاردواج بستی رینج کے نئے ڈی آئی جی نامزد کئے گئے ہیں۔
باندہ میں چترکوٹ دھام کے ڈی آئی جی ایس کے بھگت کو لکھنؤ واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں ڈی آئی جی بھون اور کلیان کا عہدہ دیا گیا ہے وہیں سلطان پور میں ایس پی اور ڈی آئی جی کا کردار نبھا رہے وپن کمار مشرا کو چترکوٹ دھام ڈویژن میں ڈی آئی جی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پانچ ویٹنگ میں رکھے گئے آئی پی ایس کو بھی نئی تعیناتی ملی ہے۔ تعیناتی کے لئے منتظر انسپکٹر جنرل آف پولیس اپرنا کمار کو آئی جی پی اے سی ، سنٹرل زون لکھنؤ کے عہدے پر بھیجا گیا ہے جبکہ آئی جی ویٹنگ ڈی کے ایجلرسن کو 112 دفتر کا آئی جی بنایا گیا ہے۔اڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (ویٹنگ) پرکاش ڈی کو یوپی آواس کارپوریش میں چیئرمین و مینیجنگ ڈائرکٹر بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ذکی احمد (ویٹنگ) کو سیتا پور پی ٹی سی میں اڈیشنل ڈائرکٹرجنرل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ راجا شریواستو کی جگہ لیں گے جنہیں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس املہ دفتر، ڈائرکٹر جنرل کے عہدےپر بھیجا گیا ہے۔ ایک دیگر ایس پی سچیندر پٹیل کا ٹرانسفر کمانٹنڈنٹ 44ویں واہنی پی اے سی میرٹھ کے طور پر کیا گیا ہے۔