ہفتہ, اپریل 1, 2023
Homeسیاستممتاز سماجی اور انسانی حقوق کی کارکن تیستا سیتلواڑ کو گجرات پولیس...

ممتاز سماجی اور انسانی حقوق کی کارکن تیستا سیتلواڑ کو گجرات پولیس نے کیا گرفتار

تیستا سیتلواڑ کو گجرات پولیس نے 2002 کے گجرات فسادات کے بارے میں مبینہ طور پر غلط معلومات دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے

ممبئی: مشہور سماجی اور حقوق انسانی کی کارکن تیستا سیتلواڑ کو گجرات پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ممبئی میں ان کے گھر سے، 2002 کے گجرات فسادات کے بارے میں مبینہ طور پر غلط معلومات دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ جس کے بعد انھیں مقامی سنتاکروز پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، بعد ازاں اطلاع کے مطابق گجرات پولیس انھیں اپنے ساتھ لیکر احمد آباد روانہ ہو گئی ہے۔ تیستا سیتلواڑ کے شوہر جاوید آنند نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے یو این آئی سے کہا کہ ابھی دوسری کوئی تفصیلات کا علم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تیستا سیتلواڑ کی یہ گرفتاری سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے فوری ایک دن بعد ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مودی کے خلاف تحقیقات کے لیے کوئی بنیاد نہیں ہے اور درخواست گزاروں نے اس معاملے کی کئی سالوں سے پیروی کرتے ہوئے "عمل کا غلط استعمال” کیا ہے، نیز گجرات پولیس کی یہ کاروئی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے ایک نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں تیستا سیتلواڈ پر 2002 کے گجرات فسادات کے بارے میں پولیس کو بے بنیاد معلومات دینے کا الزام لگانے کے چند گھنٹے بعد ہوئی ہے۔

گجرات فسادات میں 1200 سے زیادہ لوگوں کی جانیں گئیں

عیاں رہے کہ تیستا سیتلواڑ برسوں سے گجرات فسادات کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے قانونی لڑائی لڑ رہی ہیں، اس فساد میں 1200 سے زیادہ لوگوں کی جانیں گئیں، جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے نچلی عدالت کی جانب سے 2002 کے گجرات کے مسلم مخالف تشدد میں مقدمہ درج کرنے سے نچلی عدالت کی طرف سے انکار کی درخواست کو مسترد کیے جانے کے ایک دن سے بھی کم وقت کے بعد، گجرات کی پولیس نے درخواست گزاروں میں سے ایک تیستا سیتلواڑ کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے جو دعویٰ کیا وہ بے گناہوں کو جیل بھیجنے کی سازش تھی۔

عیاں رہے کہ اس سے قبل، گجرات کے دو آئی پی ایس افسران، سنجیو اور آر بی سری کمار بھی ملزم ہیں، پہلے ہی ایک اور معاملے میں جیل میں ہیں، اب اس فہرست تیستا سیتلواڑ بھی شامل ہو گئی ہیں۔ ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں 468 (دھوکہ دہی کے مقصد سے جعلسازی)، 471 (جعلی دستاویز یا الیکٹرانک ریکارڈ کو حقیقی کے طور پر استعمال کرنا)، 120 (بی) (مجرمانہ سازش)، 194 (جھوٹے ثبوت دینا یا گھڑنا) شامل ہیں۔

ذکیہ جعفری کی درخواست

اہم بات یہ ہے کہ پولیس کی ایف آئی آر میں سپریم کورٹ کے جمعہ، 24 جون کے فیصلے کے ایک حصے کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں ذکیہ جعفری کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تشدد کے پیچھے ایک بڑی سازش کو ایس آئی ٹی کی جانب سے مسترد کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مشاہدہ کیا تھا: "ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ریاست گجرات کے ناراض عہدیداروں اور دوسروں کے ساتھ مل کر ایسے انکشافات کرکے سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی جو ان کے اپنے علم میں غلط تھے … حقیقت میں، تمام اس طرح کے غلط استعمال میں ملوث افراد کو کٹہرے میں کھڑا کرنے اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔”

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج دیے گئے اپنے ایک انٹرویو دیتے ہوئے سیتلواڑ پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن کی طرف سے چلائی جانے والی این جی او نے "گجرات فسادات کے بارے میں بے بنیاد معلومات فراہم کیں” اور اس پر ذکیہ جعفری کو اکسانے کا الزام لگایا – جو اس مقدمے کی سرکردہ درخواست گزار ہے جسے جمعہ کو سپریم کورٹ نے خارج کر دیا تھا۔

"میں نے فیصلے کو بہت غور سے پڑھا ہے۔ فیصلے میں تیستا سیتلواڑ کے نام کا واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے۔ وہ این جی او جو اس کے ذریعے چلائی جا رہی تھی – مجھے اس این جی او کا نام یاد نہیں ہے – نے پولیس کو فسادات کے بارے میں بے بنیاد معلومات دی تھیں،‘‘

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments