پیر, مارچ 27, 2023
Homeعالمیافغانستان میں طاقتور زلزلے سے 920 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا...

افغانستان میں طاقتور زلزلے سے 920 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ

افغانستان میں طاقتور زلزلے سے اب تک 920 افراد ہلاک اور 600 زخمی ہو چکے ہیں

کابل: افغانستان میں طاقتور زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 920 ہو گئی ہے اور مزید 600 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان نے یہ اطلاع دی۔

افغانستان میں منگل کی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی۔

زلزلے کے بعد صوبہ پکتیکا میں ملبے اور ٹوٹے مکانوں کی تصویریں دکھائی دے رہی ہیں۔

بی بی سی نے طالبان رہنما ہیبت اللہ اخندزادہ کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

ان کے نائب وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ شرف الدین مسلم نے کہا کہ اب تک 920 افراد ہلاک اور 600 زخمی ہو چکے ہیں۔

طالبان کے مقرر کردہ ترجمان بلال کریمی نے ٹویٹر پر بتایاکہ "بدقسمتی سے کل رات صوبہ پکتیکا کے چار اضلاع میں زبردست زلزلہ آیا۔ زلزلے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے اور کئی مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ ہم تمام امدادی اداروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس تباہی کو روکنے کے لیے ان علاقوں میں ٹیمیں بھیجیں۔‘‘

بی بی سی نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کے وقت لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور زمین کی سطح سے 51 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments