بدھ, جون 7, 2023
Homeقومیبھارت بند کے پیش نظر سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں دفعہ 144 نافذ

بھارت بند کے پیش نظر سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں دفعہ 144 نافذ

اگنی پتھ معاملے میں احتجاج کو روکنے کیلئے اے پی میں پولیس سخت حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے

حیدرآباد: فوج میں ملازمت کے خواہشمندوں کی جانب سے آج منائے جانے والے بھارت بند کے پیش نظر تلنگانہ کے اہم مانے جانے والے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

گذشتہ جمعہ کو اس اسٹیشن پر پُرتشدد احتجاج کیا گیا تھا اور ٹرینوں کو آگ لگا دی گئی تھی جس کے بعد پولیس کی فائرنگ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔ اگنی پتھ اسکیم پر برہم، نوجوانوں کی جانب سے ریلوے اسٹیشنوں میں مظاہرے کی اطلاع کے ساتھ ہی چوکسی اختیار کی گئی ہے اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر تمام ریلوے اسٹیشنوں اور سرکاری دفاتر میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا اور ریاپڈ ایکشن فورس کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے۔

اے پی میں ہائی الرٹ

اگنی پتھ معاملے میں احتجاج کو روکنے کیلئے اے پی میں پولیس سخت حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے تاکہ ریلوے اسٹیشنوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی یا پھر تشدد کو روکا جاسکے۔ ریلوے اسٹیشنوں میں آرپی ایف سمیت سویلین پولیس اور دیگر پولیس فورسس کو تعینات کرتے ہو ئے سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس نے اے پی کے بڑے شہروں جیسے وجئے واڑہ، گنٹور، وشاکھاپٹنم، تروپتی اور دیگر میں ریلوے اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے دفاتر اور آر ٹی سی بس اسٹینڈز پر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ مشتبہ افراد کی تلاشی لی جارہی ہے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments