قبل ازیں وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت سال 2022 کے اگنی ویروں کی بھرتی میں امیدواروں کو عمر کی بالائی حد میں دو سال کی رعایت دی جائے گی
نئی دہلی: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو اعتماد میں لینے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے سنٹرل پولیس فورس اور آسام رائفلز میں اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ اگنی ویروں کے پہلے بیچ کو سنٹرل پولیس فورس اور آسام رائفلز کی بھرتی میں عمر کی بالائی حد میں پانچ سال اور اس کے بعد کے بیچوں کے لیے تین سال کی رعایت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت سال 2022 کے اگنی ویروں کی بھرتی میں امیدواروں کو عمر کی بالائی حد میں دو سال کی رعایت دی جائے گی۔ وزیر داخلہ کے دفتر کی جانب سے ہفتے کو کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ’’وزارت داخلہ نے سنٹرل پولیس فورسز اور آسام رائفلز میں ہونے والی بھرتیوں میں اگنی پتھ اسکیم کے تحت چار سال مکمل کرنے والے اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد آسامیاں مختص کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے‘‘۔
गृह मंत्रालय ने CAPFs और असम राइफल्स में होने वाली भर्तियों में अग्निपथ योजना के अंतर्गत 4 साल पूरा करने वाले अग्निवीरों के लिए 10% रिक्तियों को आरक्षित करने का महत्वपूर्ण निर्णय लिया है।
— गृहमंत्री कार्यालय, HMO India (@HMOIndia) June 18, 2022
ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ’’وزارت داخلہ نے پولیس فورس اور آسام رائفلز میں بھرتی کے لیے اگنی ویروں کے لیے عمر کی بالائی حد میں تین سال کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اگنی پتھ اسکیم کے پہلے بیچ کے لیے یہ رعایت پانچ سال کی ہوگی‘‘۔
साथ ही गृह मंत्रालय ने CAPFs और असम राइफल्स में भर्ती के लिए अग्निवीरों को निर्धारित अधिकतम प्रवेश आयु सीमा में 3 वर्ष की छूट देने का निर्णय किया है। और अग्निपथ योजना के पहले बैच के लिए यह छूट 5 वर्ष होगी।
— गृहमंत्री कार्यालय, HMO India (@HMOIndia) June 18, 2022
واضح رہے کہ تینوں سروسز میں فوجیوں کی بھرتی کے لیے حکومت نے اگنی پتھ اسکیم شروع کی ہے، جس کے تحت بھرتی ہونے والوں کی مدت کار صرف چار سال ہوگی۔ اس اسکیم کے خلاف ملک بھر کے نوجوان سراپا احتجاج ہیں۔