میدنی نگر، پلامو ضلع سول کورٹ کے ایم پی ایم ایل اسپیشل کورٹ کے مجسٹریٹ ستیش کمار منڈا کی عدالت نے آج آر جے ڈی سربراہ و بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو جی آر کیس نمبر 2676/2021 کے معاملے میں ڈیڑھ ماہ کی سزا و چھ ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے
رانچی: جھارکھنڈ میں مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج غلطی کا اقرار کیا لیکن 6ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کے بعد انہیں معاملے سے بری کردیا گیا۔
میدنی نگر، پلامو ضلع سول کورٹ کے ایم پی ایم ایل اسپیشل کورٹ کے مجسٹریٹ ستیش کمار منڈا کی عدالت نے آج آر جے ڈی سربراہ و بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو جی آر کیس نمبر 2676/2021 کے معاملے میں ڈیڑھ ماہ کی سزا و چھ ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مسٹر یادو یہ سزا پہلے ہی کاٹ چکے ہیں اس لئے آج انہیں جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ اس معاملے میں گڑھوا کے اس وقت کے بلاک ڈیولپمنٹ افسر سبھاش سنگھ نے لالو پرساد یادو و ہیلی کاپٹر کے ڈرائیور کے خلاف گڑھوا تھانے میں نامزد ایف آئی آر گڑھوا تھانہ کیس نمبر 101/2009 بتاریخ 7 اپریل 2009 کو درج کرایا تھا۔
جھارکھنڈ میں مثالی ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی
مسٹر یادو پر الزام تھا کہ مورخہ 7 اپریل 2009 کو 12:53 بجے دن میں گڑھوا گووند ہائی اسکول کے میدان میں وہ بغیر اجازت کے راشٹریہ جنتادل کے عام اجلاس میں ہیلی کاپٹر اتارا تھا اور مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس معاملے میں لالو پرساد یادو نے آج عدالت میں اپنی غلطی قبول کی۔ عدالت نے لالو پرساد یادو کو ڈیڑھ ماہ کی سزا و چھ ہزار روپے کا جرمانہ لگایاہے۔
واضح رہے کہ لالو پرساد یادو ڈیڑھ ماہ کی سزا اس معاملے میں قبل میں ہی کاٹ چکے ہیں۔ آج انہیں اس کیس سے رہا کیا گیا۔ لالو پرساد یادو اس معاملے میں مارچ 2018 سے مئی 2018 تک سزا قبل میں ہی کاٹ چکے ہیں۔ لالو پرساد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188, 279, 290,291/34 اور 127 (3) آر پی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔
لالو پرساد یادو کی جانب سے وکیل دھیریندر پرساد سنگھ نے پیروی کی۔ وہیں حکومت کی جانب سے اے پی پی اویناش شکلا حکومت کا موقف رکھا۔ ادھر کورٹ کے باہر لالو پرساد یادو کے حامیوں کا ہجوم امڈ پڑا۔ لالو پرساد یادو کا دیدار کرنے کیلئے لوگوں کی نگاہی ٹکی رہیں۔