ہفتہ, اپریل 1, 2023
Homeسیاستاہانت رسول معاملہ: معطلی کافی نہیں جیل ضروری: مایاوتی

اہانت رسول معاملہ: معطلی کافی نہیں جیل ضروری: مایاوتی

اہانت رسول ؐ کے سلسلے میں ملک وبیرون ملک میں جاری مذمتی بیانات کے بعد آج سابق یوپی وزیر اعلی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’ملک میں سبھی مذاہب کا احترام ضروری ہے۔ کسی بھی مذہب کے لئے قابل اعتراض زبان کا استعمال مناسب نہیں

لکھنؤ: اہانت رسول کے سلسلے میں بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے بیان پر جاری چو طرفہ تنقید کے درمیان بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پیر کو بی جے پی ترجمان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ’صرف ان کو معطل کرنے یا نکالنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ انہیں سخت قوانین کے تحت جیل بھیجا جانا چاہئے۔

اہانت رسول ؐ کے سلسلے میں ملک وبیرون ملک میں جاری مذمتی بیانات کے بعد آج سابق یوپی وزیر اعلی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’ملک میں سبھی مذاہب کا احترام ضروری ہے۔ کسی بھی مذہب کے لئے قابل اعتراض زبان کا استعمال مناسب نہیں۔ اس معاملے میں بی جے پی کو بھی اپنے لوگوں پر سخت سے شکنجہ کسنا چاہئے۔ صرف ان کو معطل یا نکالنے سے کام نہیں چلے بلکہ ان ان کی سخت قوانین کے تحت جیل بھیجنا چاہئے‘۔

انہوں نے اپنے ایک دیگر ٹویٹ میں لکھا ’اتنا ہی نہیں بلکہ کانپور میں ابھی حال ہی میں جو پرتشدد واقعہ پیش آیا ہے۔ اس کی تہہ تک جانا بہت ضروری ہے۔ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ اس تشدد کے خلاف ہو رہی پولیس کاروائیوں میں بے قصور افراد کا پریشان نہ کیا جائے‘۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں قبل بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی ڈبیٹ میں نبی آخر الزماں کے شان میں گستاخی کی تھی۔جس کے خلاف یوپی کے ضلع کانپور میں پر امن مظاہرے کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں پولیس شرپسند عناصر کے خلاف لگاتار کاروائی کررہی ہے۔ وہیں اہانت رسول کا معاملہ بین الاقوامی شکل اختیار کرگیا اور چور طرفہ مذمت و تنقید کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما کو پارٹی سے معطل کردیا۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments